Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گورنمنٹ جونیئر کالج کے طلباء کے شاندار نتائج

گورنمنٹ جونیئر کالج کے طلباء کے شاندار نتائج

کورٹلہ 24 /اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاست تلنگانہ کے زریعہ شائع کئے گئے انٹرمیڈیٹ سال اول اور سال دوم میں گورنمنٹ جونیئر کالج (بوائز ) کورٹلہ کا نتیجہ مار چ 2016کے لیئے 83%رہا۔جو شہر کورٹلہ کے سبھی جونئیر کالجس میں نہ صرف اول درجہ رکھتا ہے بلکہ ضلعی سطح پر پائے جانے والے تمام کالجس میں چوتھا مقام حاصل کیا۔ ادار ہ کے نتائج گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی الحمدللہ ریاستی سطح پر اول درجہ رکھتے ہیں ۔جس میں MPCگروپ کی طالبہ محوش مہناز نے 944/1000نشانات حاصل کرتے ہوئے ریاستی سطح پر تمام اردو میڈیم ادارو ں میں اول درجہ حاصل کیا۔نہ صر ف اس طالبہ نے بلکہ دیگر طالبات نے بھی اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اساتزہ اور ادارہ کا نام روشن کیا جو اسطرح ہیں کئی طالبات نے امتیازی نشانات حاصل کئے جن میں قابل زکر نشاناتMPC میں مہریش مہناز  944‘سانیا تبسم 899‘آئشا تبسم 846‘امتول خدوس سودیا840‘حاجرا مسکان 833‘شائستا بیگم 808‘شازیا تبسم 806‘BIPCمیں آلیا تبسم 904‘سومایا تبسم 863‘جویریا فرحا 854‘سفا ماحین 830‘سفورا فاطمہ نورین بنت محمد نجیب الدین 813‘CECمیں پرساد 795‘دیواکر 791‘HECمیں عائشہ صدیقہ 794‘ادیبا انجم 762‘عائشہ صدیقہ 717ہیں۔

TOPPOPULARRECENT