Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گورنمنٹ جونیر کالج بودھن میں بیت بازی مقابلے

گورنمنٹ جونیر کالج بودھن میں بیت بازی مقابلے

بیت بازی مقابلہ میں طالبات کا شاندار مظاہرہ

بیت بازی مقابلہ میں طالبات کا شاندار مظاہرہ
بودھن /23 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنمنٹ جونیر کالج بودھن کے انتظامیہ کے بموجب ضلع نظام آباد کی سطح پر منعقدہ مقابلہ جات میں کالج کے طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ بیت بازی مقابلہ میں گورنمنٹ جونیر کالج بودھن کی طالبات نے ضلعی سطح پر پہلا مقام حاصل کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس مقابلہ میں طالبات نے مستقل 20 منٹ تک معیاری اشعار کہتے ہوئے ججس کو حیران کردیا۔ علاوہ ازیں کالجس کے طلبہ نے تحریری، تقریری، کرکٹ اور دیگر مقابلہ جات میں بھی اپنے فن کا بہترین مظاہرہ کیا، جس کے نتائج کا اعلان ہونا باقی ہے۔ یہ مقابلہ جات ایس آئی او نظام آباد کی جانب سے منعقد کئے گئے تھے۔ بیت بازی مقابلہ میں کہکشاں جبین، صفیہ بانو، رخسانہ بیگم، نوشین پروین، صبا فرحین، شبینہ ادیب، سمیہ بیگم اور تنویر بیگم نے حصہ لیا۔ اس کے علاوہ تقریری مقابلہ میں نشاط فاطمہ، خواجہ معین الدین، صفیہ بانو، تنویر بیگم، نوشین پروین نے حصہ لیا۔ ان انعامات کے حصول پر پرنسپال و کارگزار ڈی وی ای او مسٹر ڈی وڈینا نے طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔ ضلعی سطح کے ان غیر نصابی سرگرمیوں میں کامیابی پر طلبہ کو اساتذہ کی جانب سے بھی مبارکباد پیش کی گئی اور گورنمنٹ کالج کے طلبہ کی ہمت افزائی کی اس کوشش کے لئے طلبہ تنظیم اور دیگر افراد کا شکریہ ادا کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT