Thursday , September 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گورنمنٹ جونیر کالج کورٹلہ میں انٹر سال اول میں داخلے

گورنمنٹ جونیر کالج کورٹلہ میں انٹر سال اول میں داخلے

کورٹلہ ۔ 19 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمد عبدالواحد پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج کورٹلہ نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ کالج ہذا میں انٹر سال اول میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ کالج میں اردو میڈیم کے ساتھ ساتھ تلگو میڈیم اور وکیشنل فنی تعلیم کا انتظام ہے ۔ تلگو میڈیم اور اردو میڈیم میں MPC,BPC,CEC,HEC گروپس ہیں ۔ اور وکیشنل میں OA, MET,CT کورس

کورٹلہ ۔ 19 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمد عبدالواحد پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج کورٹلہ نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ کالج ہذا میں انٹر سال اول میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ کالج میں اردو میڈیم کے ساتھ ساتھ تلگو میڈیم اور وکیشنل فنی تعلیم کا انتظام ہے ۔ تلگو میڈیم اور اردو میڈیم میں MPC,BPC,CEC,HEC گروپس ہیں ۔ اور وکیشنل میں OA, MET,CT کورسس میں ماہر تعلیم و اساتذہ سے خدمات لی جارہی ہیں ۔ اس کالج کے طالبات اسٹیٹ ٹاپر آچکی ہیں اور پورے ضلع میں اس کالج کا نتیجہ شاندار رہا ہے ۔ 1980 ء کے بعد پہلی مرتبہ اس کالج کا نتیجہ 75% رہا ۔ سال دوم میں MPC U/M کی طالبہ امۃ اللہ غزالہ بنت عبدالرحیم مدرس نے 903 مارکس اور فنی تعلیم کی طالبہ 909 اور اردو میڈیم کی طالبہ آمنہ کوثر بنت محمد اسماعیل نے 803 مارکس حاصل کئے ۔ 2014 ء کے پولیس سلکشن میں اس کالج کے تین طلباء بحیثیت سب انسپکٹر آف پولیس پر تقرر ہوچکا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT