Monday , November 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گورنمنٹ جونیر کالج کوہیر اردو میڈیم میں کیمسٹری لکچرر کیلئے درخواستیں مطلوب

گورنمنٹ جونیر کالج کوہیر اردو میڈیم میں کیمسٹری لکچرر کیلئے درخواستیں مطلوب

سنگاریڈی12- ؍جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج کوہیر جیہ رائو کی اطلاع کے بموجب گورنمنٹ جونیر کالج ( اردو میڈیم) کوہیر میں مضمون کیمسٹری کیلئے جونیر لکچرر کی جائیداد مخلوعہ ہے۔ حکومت کے احکامات کے مطابق کیمسٹری مضمون پڑھا نے کیلئے عارضی طور پر گیسٹ فیکلٹی کا تقرر عمل میں لا یا جا رہا ہے ۔ ایسے اُمیدوار جو پوسٹ گریجویشن کی ڈگری میں 55 فیصد نشانات حاصل کر چکے ہیں کیمسٹری مضمون کی درس وتدریس کے اہل ہونگے۔خواہشمند امیدوار اپنے جملہ تعلیمی اسنادات ‘ آدھار کارڈ اور تجربا تی صداقت نامہ کے ساتھ اندرون دو یوم قبل اپنے درخواست گورنمنٹ جونیر کالج کوہیر میں داخل کر سکتے ہیں۔مزید تفصیلات کیلئے 9440039941 پر ربط کیا جا سکتا ہے۔

رکن پارلیمنٹ کویتا کا
آج دورہ جگتیال
جگتیال۔/12جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن پارلیمان نظام آباد شریمتی کلوا کنٹلہ کویتا کل یعنی 13جولائی بروز جمعرات تاریخی قلعہ جگتیال میں ہریتا ہارم پروگرام کے تیسرے مرحلے میں شجرکاری کیلئے شرکت کررہی ہیں۔ یہ بات حلقہ انچارج ڈاکٹر ایم سنجے کمار نے بتائی۔ تاریخی قلعہ کو سیاحتی مرکز اور سرسبز و شاداب بنانے کیلئے کے کویتا کی جانب سے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

 

 

 

TOPPOPULARRECENT