Saturday , December 15 2018

گورنمنٹ کالج اردو میڈیم کریم نگر میں داخلے

مفت کتابوں کے بشمول دیگر سہولتیں، اسکالر شپس کی بھی فراہمی

مفت کتابوں کے بشمول دیگر سہولتیں، اسکالر شپس کی بھی فراہمی

کریم نگر /7 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈاکٹر کے وینکٹیشورلو پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج (آرٹس اینڈ کامرس) کریم نگر اردو میڈیم میں داخلوں کا یکم جون سے آغاز ہو چکا ہے۔ جو طالب علم دسویں کامیاب ہوئے ہیں، وہ داخلوں میں عجلت کریں۔ کالج میں اردو میڈیم ایچ ای سی اور سی ای سی گروپس چلائے جا رہے ہیں۔ اس سال ایچ ای سی اور سی ای سی اردو میڈیم میں صد فیصد نتائج رہے ہیں۔ تمام طلبہ و طالبات نے اردو، انگریزی، شہریت، کامرس، تاریخ اور معاشیات کے پرچوں میں اعلی نشانات کے ساتھ امتیازی کامیابی حاصل کی ہے۔ جو طلبہ و طالبات سی ای سی اردو میڈیم سے انٹرمیڈیٹ پڑھنا چاہتے ہیں، وہ جلد از جلد داخلہ حاصل کرلیں، کیونکہ ضلع کریم نگر میں صرف اردو میڈیم سی ای سی گروپ کا یہ واحد کالج ہے۔ کالج میں طلبہ و طالبات کے لئے مکمل سہولتیں دستیاب ہیں، مثلاً طلبہ کے لئے لائبریری، ریڈنگ روم، گیمس روم، طالبات کے لئے علحدہ اسٹڈی روم اور نماز کا روم رکھا گیا ہے۔ گزشتہ سال کریم نگر سطح پر سی ای سی گروپ قائم کیا گیا۔ پہلے ہی سال سی ای سی گروپ میں بہترین نتائج رہے ہیں۔ ایچ ای سی اور سی ای سی گروپس پڑھنے سے بی کام، بی اے اور ڈی ایڈ میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں اور مسابقتی امتحانات میں شریک ہوسکتے ہیں۔ جب کہ سی ای سی گروپ کی ایک افادیت یہ بھی ہے کہ سی اے اور سی پی ٹی انٹرنس میں شریک ہوسکتے ہیں۔ جو طلبہ و طالبات حفظ قرآن اور عالم کا کورس کر رہے ہیں، ان کے لئے بھی ایک زریں موقع ہے، وہ بھی اس کالج میں داخلہ لے کر اعلی تعلیم حاصل کرتے ہوئے اپنا تعلیمی سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں ایسے طلبہ و طالبات جو اپنی تعلیم ترک کرچکے ہیں، وہ دوبارہ اس کالج میں داخلہ حاصل کرتے ہوئے اپنے مستقبل کو روشن بناسکتے ہیں۔ جو طلبہ و طالبات انگریزی میڈیم میں پڑھ کر ترک تعلیم کرچکے ہیں، وہ بھی داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔ کالج پرنسپل نے مزید بتایا کہ طلبہ و طالبات کو مرکزی و ریاستی حکومتوں کے علاوہ اردو اکیڈمی کی جانب سے ہر سال اسکالر شپ دی جاتی ہے۔ بس پاس اور ہاسٹل کی بھی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ کالج کی جانب سے کتابیں اور کاپیاں مفت دی جا رہی ہے۔ انھوں نے اولیائے طلبہ سے گزارش کی ہے کہ اپنے بچوں کو داخلہ دلواکر اس زریں موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے بچوں کو اردو میڈیم میں داخلہ دلواکر ان کا مستقبل روشن کریں۔

TOPPOPULARRECENT