Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / گورنمنٹ کنٹراکٹ لکچررس اردو میڈیم کے استقلال کا مسئلہ

گورنمنٹ کنٹراکٹ لکچررس اردو میڈیم کے استقلال کا مسئلہ

حیدرآباد /8 اکٹوبر ( پریس نوٹ ) حکومت تلنگانہ کے پہلے چیف منسٹر جناب چندر شیکھر راؤ نے یہ تاریخ ساز فیصلہ کیا ہے کہ تمام کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنایا جائے گا ۔ اسی سلسلے میں انہوں نے وزراء کی کابینی کمیٹی میں منظوری لیکر بتاریخ 13-8-14 کو ایک جی او ایم ایس نمبر 22 جاری کیا اور حکومت کے چیف سکریٹری مسٹر راجیو شرما کی قیادت میں ح

حیدرآباد /8 اکٹوبر ( پریس نوٹ ) حکومت تلنگانہ کے پہلے چیف منسٹر جناب چندر شیکھر راؤ نے یہ تاریخ ساز فیصلہ کیا ہے کہ تمام کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنایا جائے گا ۔ اسی سلسلے میں انہوں نے وزراء کی کابینی کمیٹی میں منظوری لیکر بتاریخ 13-8-14 کو ایک جی او ایم ایس نمبر 22 جاری کیا اور حکومت کے چیف سکریٹری مسٹر راجیو شرما کی قیادت میں حکومت کے سات آئی اے ایس آفیسرس کی کمیٹی تشکیل دیکر کمیٹی کو دو ماہ کا وقت دیا گیا اور یہ ہدایت دی کہ کس طرح کنٹراکٹ ملازمین کو قانونی رکاوٹوں کے بغیر باقاعدہ بنایا جاسکتا ہے ۔ رہنمایانہ تجاویز اور سفارشات پیش کی جائیں ۔ اسی ضمن میں آفیسرس کی کمیٹی کا پہلا اجلاس 17 ستمبر 2014 کو منعقد ہوا اور پھر غیر متوقع طور پر اس اجلاس کے ابتدائی رہنمایانہ خطوط کا افشاء ہوگیا ۔ 20 ستمبر کی شام مختلف ٹی وی چیانلس پر خبر اور اسکرولنگ نشر ہوئی اور 21 ستمبر کے دن تین سے زائد تلگو اخبارات میں یہ خبر شائع ہوئی کہ 2 جون 2014 تک جن ملازمین کے پانچ سال مکمل ہوئے ہیں انہی کو باقاعدہ کیا جائے گا اور یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح ساری ریاست میں پھیل گئی ۔ وہ تمام کنٹراکٹ جونئیر اور ڈگری لکچرراس پریشان ہوئے اور اپنے مستقبل کے تعلق سے فکرمند ہیں ۔ جن کے پانچ سال مکمل نہیں ہوئے ہیں ۔ ایسے حالات میں یہ بھی سناے جارہا ہے کہ آفیسرس کی کمیٹی کے تجاویز و سفارشات بھی قطعی مراحل میں ہیں اور دسہرہ کے تعطیلات کے بعد امکانی احکامات کے پیش نطر گورنمنٹ کالجس کنٹراکٹ لکچررس میناریٹی سیل نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اسی ماہ کے دوسرے ہفتہ کی 11 یا 12 تاریخ کو حیدرآباد میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد کیا جائے تاکہ اضلاع و تعلقہ جات کے تمام جونئیر اور ڈگری کالجس کے میناریٹی لکچررساس کے ضروری و امکانی مسائل پر غور و خوض کرنے کیلئے اور مستقبل کے مضبوط لائحہ عمل کیلئے شرکت کا موقع فارہم کرتے ہوئے ان کے نادر تجاویز اور زرین مشورے حاصل کئے جائیں ۔ مستقبل کی سنجیدہ و پائیدار منصوبہ بندی کیلئے ضروری ہے کہ پہلی فرصت میں کنٹراکٹ لکچررس کی تفصیلات SMS کریں ۔ آپ کا نام ، آپ کا مضمون کیا ہے ۔ کس کالج میں خدمت انجام دیتے ہیں ۔ ضلع تعلقہ منڈل اور آپ کا تقرر کس تاریخ کو ہوا ماہ ، سال بتائیں اور آپ کا سیل نمبر ضرور بتادیں تاکہ آپ کو بروقت SMS کے ذریعہ اطلاع دیں ۔ حسب ذیل لکچرراس کے نام اور سیل نمبرات ہے ۔ محمد عبدالرحیم 9030808726، سید ذوالفقار احمد 9550324246 ، محمد عبداللطیف 9494941057، محمد مبین 85223888298 ، محمد عثمان 9030910769 ، منہاج الحق 9010034186۔

TOPPOPULARRECENT