Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گورنمنٹ ہائی اسکول اُردو میڈیم محبوب نگر کے شاندار نتائج

گورنمنٹ ہائی اسکول اُردو میڈیم محبوب نگر کے شاندار نتائج

محبوب نگر 13 مئی (ذریعہ فیاکس) گورنمنٹ ہائی اسکول نیو ٹاؤن اُردو میڈیم محبوب نگر کے اس سال جماعت دہم کے نتائج شاندار رہے۔ جملہ 84 طلباء نے امتحانات میں شرکت کی جس میں 77 نے امتیازی نشانات سے کامیابی حاصل کی۔ نتیجہ کا فیصد 92 رہا۔ جس میں نشاط افروز نے 9.0 ، میمونہ زرین نے 8.8 اور مریم آکفہ اور ادیبہ نے GPA 8.7 حاصل کیا۔ مدرسہ کے بہترین نتائج پر جناب احمد سعید چیرمین SMC اور جناب سراج الدین وائس چیرمین نے جناب کرشنا گوپال صدر مدرس اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT