Thursday , February 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گورنمنٹ ہائی اسکول خانہ پور اردو میڈیم میں 6 ماہ سے سائنس کی ٹیچر غیر حاضر، قائدین اور اولیاء طلباء کا احتجاج

گورنمنٹ ہائی اسکول خانہ پور اردو میڈیم میں 6 ماہ سے سائنس کی ٹیچر غیر حاضر، قائدین اور اولیاء طلباء کا احتجاج

خانہ پور۔/8نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خانہ پور گورنمنٹ ہائی اسکول اردو میڈیم میں 6 ماہ سے سائنس ٹیچر غیر رہنے پر حاضر اقلیتی قائد اور طلباء نے احتجاج کیا۔ تفصیلات کے بموجب گورنمنٹ ہائی اسکول اردو میڈیم میں 6 ماہ سے سائنس کی ٹیچر غیر حاضر ہے۔ اس سلسلہ میں اسکول انتظامیہ سے بارہا نمائندگیاں کی گئیں جو بے اثر رہی۔ نتیجہ صفر ہی رہا ۔ اولیاء طلباء اپنے نونہالوں کے مستقبل کو لیکر پریشان ہے اور تشویش میں مبتلاء ہے۔ دوسری جانب طلباء میں شدید مایوسی پائی جارہی ہے۔ اس لئے کہ سالانہ امتحانات قریب ہیں۔ آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کا تعلیمی کیریئر خطرہ میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار ظہیر احمد صدر مسلم ویلفیر سوسائٹی خانہ پور نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سائنس ٹیچر کی غیر حاضری سے طلبہ کے نتائج پر اثر پڑسکتا ہے اس لئے غیر حاضر اساتذہ ہی ذمہ دار ہوں گے۔ اردو میڈیم کیلئے فوری سائنس ٹیچر کا تقرر عمل میں لایا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج منظم کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں انہوں نے اولیاء طلباء کو لیکر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول بھومیا سے ملاقات کی اور میمورنڈم پیش کیا۔ اس موقع پر شیخ معین، واسع خان، مشیر اور دیگر کے علاوہ اسکولی طلباء موجود تھے۔ ہیڈ ماسٹر بھومیا نے سائنس ٹیچر کے تقرر کا تیقن دیا۔

TOPPOPULARRECENT