Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / گورنمنٹ ہائی اسکول مستعد پورہ میں یومِ اساتذہ کا انعقاد

گورنمنٹ ہائی اسکول مستعد پورہ میں یومِ اساتذہ کا انعقاد

حیدرآباد ، 5 سپٹمبر (راست) گورنمنٹ ہائی اسکول مستعد پورہ (اردو) میں آنجہانی صدرِجمہوریہ ڈاکٹر سروے پلی رادھا کرشنن کے آج یوم ِ پیدائش کے موقع پر یومِ اساتذہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ دسویں جماعت کے طلبہ نے اساتذہ کا رول نبھاتے ہوئے اسکول کو کامیاب انداز میں چلایا۔ آخر میں صدرِ معلمہ محترمہ رفعت جہاں بیگم کی زیر نگرانی جلسے کا انعقاد عمل میں آیا جس کی کارروائی نصرانہ عصمت نے چلائی۔ جناب مظہر علی نے یومِ اساتذہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بچوں کو مستقبل میں تدریس کی ذمہ داری اپنانے کا مشورہ دیا۔ اردو پنڈت جناب رؤف احمد نے تدریس کو انبیاء کا پیشہ قرار دیا اور کہا کہ خدائے تعالیٰ نے انبیا ء علیھم السلام کو معلم قرار دیا جس سے اساتذہ کی عظمت کا اندازہ ہوتا ہے۔ محترمہ غزالہ بانو نے بچوں کو اساتذہ کا احترام کرنے اور انھیں اپنا رول ماڈل بنانے پر زور دیا۔ محترمہ فیروز تبسم نے کہا کہ پیشہ تدریس دیگر پیشوں پر فوقیت رکھتا ہے اور ہر تعلیم یافتہ شخص استاد کے آگے زانوے ادب ہونے کے بعد ہی سماج میں اپنا مقام حاصل کرتا ہے۔ جلسے کے آخر میں بچوں میں انعامات کی تقسیم عمل میں آئی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT