Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / گورنمنٹ ہاسپٹل نلگنڈہ کو سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل کا درجہ

گورنمنٹ ہاسپٹل نلگنڈہ کو سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل کا درجہ

ضلع میں میڈیکل کالج کے قیام کی تجویز ، وزیر صحت ڈاکٹر لکشما ریڈی
حیدرآباد۔/24مارچ، ( سیاست نیوز) وزیر صحت ڈاکٹر لکشما ریڈی نے کہا کہ نلگنڈہ میں موجود گورنمنٹ ہاسپٹل کو سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل کا درجہ دینے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ ضلع میں میڈیکل کالج کے قیام کی تجویز حکومت کے زیر غور ہے۔ وقفہ سوالات کے دوران کانگریس کے کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کے سوال پر وزیر صحت نے سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل کے اعلان کی تردید کی تاہم کہا کہ موجودہ ہاسپٹل میں طبی سہولتیں بہتر بناتے ہوئے اسے سوپر اسپیشالیٹی کا درجہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 550 بستروں پر مشتمل ہاسپٹل تیار ہوگا جبکہ موجودہ بستروں کی تعداد 250 ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی یو اور ڈائیلاسیس سنٹر کے قیام کی تیاریاں جاری ہیں اور بہت جلد یہ دونوں یونٹ کام کا آغاز کردیں گے۔ 2 کروڑ روپئے کے طبی آلات سربراہ کئے گئے ہیں اور ہاسپٹل کی ترقی پر مجموعی خرچ 27 کروڑ روپئے کا آئیگا۔ انہوں نے بتایا کہ ہاسپٹل میں پی جی کورسیس کے آغاز کا منصوبہ ہے جس سے ہاسپٹل ٹیچنگ کا درجہ حاصل کرسکتا ہے۔ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے چیف منسٹر کی جانب سے علحدہ ٹیچنگ ہاسپٹل کے قیام کے اعلان کا تذکرہ کیا اور اس سلسلہ میں اخبارات میں شائع شدہ خبروں کی نقل پیش کی۔ وزیر صحت نے کہا کہ اسمبلی میں اخبارات کے تراشے پیش کرنا قابل قبول نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT