Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / گورکھامورچہ کے صدر گرفتار

گورکھامورچہ کے صدر گرفتار

کولکتہ ۔ 25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی سی آئی ڈی نے گورکھا جن مکتی مورچہ دہلی شاخ کے صدر کو صفدرجنگ علاقہ میں گرفتار کرلیا۔ وہ مبینہ طور پر مورچہ کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جاریہ سال جون میں جھڑپ میں ملوث تھے۔ پولیس کے بموجب منوج شنکر جو 9 جون کی پولیس ۔ مورچہ جھڑپ میں راست طور پر ملوث تھے، کل صفدر جنگ کے علاقہ سے گرفتار کرلئے گئے اور مورچہ کے قائدین کے خلاف قانون تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمے درج کئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT