Monday , December 11 2017
Home / سیاسیات / گورکھا جن مکتی مورچہ کے وفد کی راج ناتھ سنگھ سے ملاقات

گورکھا جن مکتی مورچہ کے وفد کی راج ناتھ سنگھ سے ملاقات

نئی دہلی۔ 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) گورکھا جن مکتی مورچہ کے ایک وفد نے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے آج ملاقات کرکے گورکھا لینڈ مسئلہ کی یکسوئی کیلئے سہ فریقی مذاکرات کا مطالبہ کیا۔ مرکزی وزیر ایس ایس اہلوالیہ کی زیرقیادت وفد نے بعدازاں کہا کہ راج ناتھ سنگھ سے وفد کی ملاقات ثمرآور ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سہ فریقی مذاکرات جس میں مرکز، حکومت مغربی بنگال اور گورکھا جن مکتی مورچہ شامل ہوں، مسئلہ کی یکسوئی کرسکتا ہے۔ پانچ رکنی وفد نے دارجلنگ مسئلہ پر تعطل پر اظہار تشویش کرتے ہوئے بحران کے خاتمہ پر زور دیا۔ حکومت مغربی بنگال پر پولیس مظالم کے ذریعہ نظم و ضبط کی صورتحال دارجلنگ میں ابتر بنانے کا الزام بھی عائد کیا۔

TOPPOPULARRECENT