Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / گورکھپور، پھولپور میں آج پولنگ

گورکھپور، پھولپور میں آج پولنگ

لکھنو ۔10 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا نشستوں گورکھپور اور پھولپور کے لئے ضمنی چناؤ میں کل اتوار کو رائے دہی منعقد ہوگی ۔ گورکھپور چیف منسٹر اُترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کا مضبوط گڑھ مانا جاتا ہے ۔ مایاوتی زیرقیادت بی ایس پی کی سماج وادی پارٹی کو تائید کے پیش نظر اس انتخابی مقابلے میں خاصی دلچسپی پیدا ہوگئی ہے ، کیونکہ کانگریس بھی بی ایس پی ۔ ایس پی اتحاد میں شامل ہوگئی ہے ۔ اس ضمنی انتخاب کا نتیجہ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ بی ایس پی کو کامیابی کی صورت میں یوپی میں 2019 ء کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کیلئے سخت اپوزیشن کا وجود یقینی ہوجائے گا ۔ گورکھپور سے 10 امیدوار جبکہ پھولپور سے 22 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT