Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / گورکھپور اموات : ایڈیشنل چیف سکریٹری کا تبادلہ، 9 کیخلاف مقدمہ

گورکھپور اموات : ایڈیشنل چیف سکریٹری کا تبادلہ، 9 کیخلاف مقدمہ

لکھنؤ 24 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل کے بشمول 9 افراد کے خلاف ایف آئی آر وہاں پر زائداز 60 بچوں کی آکسیجن سپلائی کے مبینہ فقدان کے سبب پیش آنے کے سلسلے میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے آج یہ بات کہی۔ اِس ایف آئی آر میں مائع آکسیجن کی سربراہی کرنے والی کمپنی مسرز پشپا سیلز کے پروپرائٹرس کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ریاستی حکومت نے ایڈیشنل چیف سکریٹری (میڈیکل ایجوکیشن) انیتا بھٹناگر جین کا اِس سانحہ کے سلسلہ میں تبادلہ کردیا ہے۔ ریاستی چیف سکریٹری کی سربراہی والی تحقیقاتی کمیٹی نے ان اموات کے بارے میں اپنی رپورٹ میں گزشتہ روز چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کو پیش کی تھی۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل (لکھنؤ زون) ابھئے پرساد نے بتایا کہ 9 افراد کے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا ہے جن میں سابق پرنسپل ڈاکٹر راجیو مشرا ، اُن کی اہلیہ ڈاکٹر پورنیما شکلا، ڈاکٹر کفیل خان اور مسرز پشپا سیلز کے پروپرائٹرس شامل ہیں۔ یہ کیس گورکھپور کو منتقل کردیا گیا ہے۔ چیف منسٹر نے تحقیقاتی رپورٹ قبول کرتے ہوئے تمام خاطی عہدیداروں اور اسٹاف کے خلاف عاجلانہ کارروائی کا حکم دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT