Thursday , September 20 2018
Home / سیاسیات / گورکھپور اور پھولپور ضمنی انتخابات کیلئے انتخابی مہم کا اختتام

گورکھپور اور پھولپور ضمنی انتخابات کیلئے انتخابی مہم کا اختتام

لکھنؤ ۔ 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یو پی کی گورکھپور اور پھولپور لوک سبھا نشستوں کے ضمنی انتخابات کیلئے انتخابی مہم کا کل اختتام ہوجائے گا۔ سیاسی پارٹیوں نے انتخابی مہم کے دوران اپنے امیدواروں کی تائید میں کوئی دقیقہ اٹھا نہیں رکھا۔ ضمنی انتخابات چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ اور ڈپٹی چیف منسٹر کیشو پرساد موریا کے گورکھپور اور پھولپور حلقوں سے مستعفی ہوجانے کی وجہ سے ضروری ہوگئے تھے۔ بی جے پی کے لئے گورکھپور نمایاں اہمیت رکھتی ہے کیونکہ یہ بی جے پی قائد کا مستحکم گڑھ ہے جو لوک سبھا میں پانچ میعادوں تک اس حلقہ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ پھولپور کبھی کانگریس کا مستحکم گڑھ تھا اور اس کی نمائندگی ہندوستان کے اولین وزیراعظم جواہر لال نہرو کرتے تھے۔ 2014ء کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے موریہ نے اس نشست پر قبضہ کرلیا تھا۔ امکان ہیکہ لوک سبھا انتخابات میں سہ فریقی مقابلہ دیکھا جائے گا جس میں بی جے پی، سماج وادی پارٹی اور کانگریس حصہ لیں گے۔

TOPPOPULARRECENT