Thursday , April 26 2018
Home / سیاسیات / گورکھپور اور پھولپور پارلیمانی سیٹوں پر 11 مارچ کو ضمنی انتخاب کا امکان

گورکھپور اور پھولپور پارلیمانی سیٹوں پر 11 مارچ کو ضمنی انتخاب کا امکان

نئی دہلی، 9 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کی گورکھپور اور پھولپور پارلیمانی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں طویل عرصے سے جاری شکوک کو ختم کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دونوں سیٹوں پر 11 مارچ کو پولنگ کرانے کی آ ج اعلان کردیا۔ اسی کے ساتھ بہار کی ارریہ پارلیمانی سیٹ اور ریاست کی بھابا اور جہان آباد اسمبلی سیٹوں کے لئے بھی 11 مارچ کو ہی ضمنی انتخابات ہوں گے ۔ گورکھپور کی سیٹ یوگی آدتیہ ناتھ کے اترپردیش کا وزیر اعلی بننے کے بعد خالی ہوئی تھی، جبکہ کیشو پرساد موریہ کو اتر پردیش کا نائب وزیر اعلی بنائے جانے سے پھولپور پارلیمانی سیٹ خالی ہوئی تھی۔ دونوں سیٹوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے طویل عرصے سے سیاسی حلقوں میں طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ ضمنی انتخابات کے لئے نوٹیفکیشن 13 فروری کو جاری کیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 فروری ہے اور کاغذات کی جانچ 21 فروری کو کی جائے گی۔ نام واپس لینے کی آخری تاریخ 23 فروری ہے ۔ تمام سیٹوں پر 11 مارچ کو ووٹنگ ہوگی اور نتائج 14 مارچ کو اعلان کئے جائیں گے ۔ حال ہی میں راجستھان کے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو شرمناک شکست ہوئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT