Wednesday , November 22 2017
Home / سیاسیات / گورکھپور سانحہ ، یوگی حکومت کی نااہلی :لالویادو

گورکھپور سانحہ ، یوگی حکومت کی نااہلی :لالویادو

پٹنہ، 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں آکسیجن کی سپلائي بند ہونے سے 30 سے زائد بچوں کی موت پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے اسے اتر پردیش کی یوگی حکومت کی نااہلی اور لاپرواہی کا نتیجہ قرار دیا۔  مسٹر لالو یادو نے ٹوئٹر پر لکھا کہ “گورکھپور اسپتال میں معصوم بچوں کی موت کی خبر سن کر کافی رنجیدہ ھوں۔ یہ یوگی حکومت کی نااہلی اور غفلت کا نتیجہ ہے ۔ قصورواروں کو سزا دی جانی چاہئے “۔  قابل ذکر ہے کہ گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں آکسیجن ختم ہونے سے اب تک 30 سے زائد بچوں سمیت 60 مریضوں کی موت ہو چکی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT