Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / گورکھپور سانحہ : آکسیجن سپلائیر گرفتار

گورکھپور سانحہ : آکسیجن سپلائیر گرفتار

گورکھپور ۔ /17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) گورکھپور کے سرکاری بابا راگھو داس میڈیکل کالج کو آکسیجن سپلائی کرنے والے پشپا سیلز کے مالک کو آج گرفتار کرلیا گیا ۔ اس ہاسپٹل میں گزشتہ ماہ اندرون ایک ہفتہ 60 سے زائد بچوں کی موت واقع ہوئی تھی اور یہ کہا جارہا تھا کہ آکسیجن کی قلت کے سبب یہ اموات ہوئی ہیں ۔ ریاستی حکومت نے اس الزام کی تردید کی ۔ ہاسپٹل میں ہوئی اموات کے سلسلے میں پشپا سیلز کے مالک منیش بھنڈاری کو آج صبح 8 بجے گرفتار کیا گیا ۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس گورکھپور نے بتایا کہ اس مقدمہ میں اب تک 9 افراد گرفتار کئے گئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT