Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / گورکھپور سانحہ کی رپورٹ پیش

گورکھپور سانحہ کی رپورٹ پیش

لکھنؤ ۔ /22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) گورکھپور کے ہاسپٹل میں پیش آئے سانحہ کی تحقیقات کرنے والی اعلیٰ اختیاری کمیٹی نے اپنی رپورٹ آج اترپردیش حکومت کو پیش کردی ۔سرکاری ترجمان نے بتایا کہ چیف سکریٹری راجیو کمار کی زیرقیادت کمیٹی نے یہ رپورٹ آج شام حوالے کی ہے ۔

ریالی میں جھڑپ ، کنہیا کمار زخمی
کولکتہ ۔ /22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شہر میں اے آئی ایس ایف لیڈر کنہیا کمار ایک ریالی میں زخمی ہوگئے جہاں سی پی آئی حامیوں اور بی جے پی یووا مورچہ والوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی ۔ پولیس نے کہا کہ دیگر دو افراد بھی زخمی ہوئے ۔ بی جے پی مورچہ نے دعویٰ کیا کہ کنہیا کمار کی اشتعال انگیزی پر مورچہ کے حامیوں پر حملہ کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT