Tuesday , April 24 2018
Home / ہندوستان / گورکھپور میں بیٹیوں کو پھانسی پر لٹکانے کے بعدباپ کی خودکشی

گورکھپور میں بیٹیوں کو پھانسی پر لٹکانے کے بعدباپ کی خودکشی

گورکھپور، 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اتر پردیش میں گورکھپور کے گورکھناتھ علاقے میں ایک نوجوان نے اپنی دو معصوم بیٹیوں کو پھانسی کے پھندے سے لٹکانے کے بعد خود بھی خود کشی کر لی ۔ پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ گولہ علاقے کے باشندے رتوراج (30) گزشتہ دس سال سے پاروتی پورم علاقے میں کرایہ کے مکان میں باپ اور خاندان کے ساتھ رہ رہا تھا۔ اس نے کل رات اپنی بیٹی نروپما (3) اور نینا (4) کو پھانسی پر لٹکا دیا جس سے دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ بعد میں اس نے خود بھی پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔

انہوں نے بتایا کہ رتوراج کی بیوی نے دو ماہ پہلے اسی کمرے میں پھانسی لگا کر خود کشی کر لی تھی۔ اس کی موت کے بعد سے ہی رتوراج کافی خاموش رہنے لگا تھا۔ وہ ایک ایلومینیم فیکٹری میں مزدوری کرتا تھا۔
ابتدائی تفتیش کی بنیاد پر پولیس نے ڈپریشن کی وجہ سے رتوراج کے قتل اور خود کشی کرنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT