Tuesday , December 18 2018

گورکھپور میں ووٹوں کی گنتی کیلئے ’’مُردوں‘‘ کی ڈیوٹی

گورکھپور۔14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا علاقہ ہونے کی وجہ سے ملک بھر میں لوگوں کی نگاہیں گورکھپور لوک سبھا ضمنی انتخابات پر لگی ہوئی تھیں۔ ایک اور وجہ ہے جس سے یہ علاقہ سرخیوں میں ہے یہاں ووٹوں کی گنتی کے لیے دو ’مُردوں‘ کی بھی ڈیوٹی لگادی گئی ہے۔ دراصل گنتی کیلیے ان لوگوں کو بھی ڈیوٹی پر لگادیا گیا ہے جن کی موت ہوچکی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے ووٹنگ کی ڈیوٹی میں بھی ایسی ہی غلطی کی تھی۔ تاہم غلطی سے سبق لینے کے بجائے حکام نے اسے دہرادیا ہے۔ ووٹوں کی گنتی میں ان لوگوں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے جو انتقال کرچکے ہیں۔ اس معاملہ کو لے کر ریاستی ملازمین مشترکہ کونسل نے ضلع الیکشن افسر سے شکایت درج کروائی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کے جونیئر انجینئر راکیش کمار اور انل کمار کی ایک سال پہلے موت ہوچکی ہے۔ اس کے بعد بھی ووٹوں کی گنتی میں ان کی ڈیوٹی لگادی گئی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT