Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / گورکھپور ہاسپٹل سانحہ ، مزید 6بچے فوت

گورکھپور ہاسپٹل سانحہ ، مزید 6بچے فوت

گورکھپور ۔14 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سرکاری بی آر ڈی میڈیکل کالج ہاسپٹل گورکھپور میں آج مزید چھ بچے فوت ہوگئے ۔ اس طرح اموات کی جملہ تعداد تقریباً 70 ہوگئی۔ کانگریس نے چیف منسٹر آدتیہ ناتھ کو بچوں کے قتل عام کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جبکہ صدر بی جے پی امیت شاہ نے جو فی الحال بنگلورو میں ہیں اس مطالبے کو مسترد کردیا۔ قومی انسانی حقوق کمیشن نے ریاستی چیف سکریٹری سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ دریں اثناء سپریم کورٹ نے اموات کا ازخود نوٹ لیتے ہوئے کارروائی کرنے سے انکار کردیا۔ وزیرصحت سدھارتھ ناتھ سنگھ نے دعویٰ کیا کہ ہاسپٹل کے واقعہ سے رشوت خوری منظرعام پر آئی ہے ۔ گزشتہ تیس سال میں 50 ہزار سے زیادہ اموات یوپی خاص طورپر گورکھپور میں ہوچکی ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT