Wednesday , May 23 2018
Home / Top Stories / گورکھ پور میں بچوں کو بچانے والے ہیرو ڈاکٹر کفیل کی جیل میں بری حالت

گورکھ پور میں بچوں کو بچانے والے ہیرو ڈاکٹر کفیل کی جیل میں بری حالت

لکھنؤ ۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ڈاکٹر کفیل خان جنہیں بی آر ڈی میڈیکل کالج میں پیش آئے سانحہ کے دوران کئی بچوں کی جان بچانے کیلئے ہیرو کے طور پر جانا جاتا ہے، لیکن یوگی حکومت نے ان پر قتل کی کوشش کے الزامات عائد کرکے گورکھپور جیل میں ڈال دیا ہے۔ ڈاکٹر کفیل کی اہلیہ نے الزام عائد کیا کہ ان کے شوہر کے ساتھ جیل میں سختیاں برتی جارہی ہیں اور ان کی صحت دن بہ دن گرتی جارہی ہے۔ گورکھپور کے سرکاری دواخانہ میں آکسیجن کی سربراہی میں ناکامی کے باعث 60 بچے فوت ہوگئے تھے۔ دیگر زیرعلاج بچوں کو بچانے کیلئے ڈاکٹر کفیل نے اپنی جیب سے پیسہ خرچ کرکے آکسیجن کا انتظام کیا تھا لیکن انہیں ان اموات کا ذمہ دار قرار دے کر پھنسایا گیا۔ انکی اہلیہ ڈاکٹر شبستاں نے شبہ ظاہر کیا کہ انکے شوہر کو جیل میں مار دیا جائیگا۔ 29 مارچ کو انکے قلب پر حملہ ہوا تھا۔

TOPPOPULARRECENT