Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / گوری لنکیش قتل، ایس آئی ٹی کی تشکیل حکومت کرناٹک

گوری لنکیش قتل، ایس آئی ٹی کی تشکیل حکومت کرناٹک

کا فیصلہ ،بھائی کوخاطیوں کی جلد گرفتاری کا یقین
بنگلورو ۔ 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کرناٹک نے سینئر جرنلسٹ و جہدکار گوری لنکیش کی ہلاکت تحقیقات کیلئے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف منسٹر سدارامیا نے اعلان کیا کہ انسپکٹر جنرل سطح کے افسر کی قیادت میں ایس آئی ٹی اس واقعہ کی تحقیقات کرے گی۔ مقتول خاتون صحافی و جہدکار گوری لنکیش کے بھائی نے آج اپنے اس یقین کا اظہار کیا کہ ان کی بہن کے موبائیل فون اور سی سی ٹی وی فٹیج سے دستیاب ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر خاطیوں کو بہت جلد پکڑ لیا جائے گا۔ گوری کے بھائی اور فلمساز اندرجیت لنکیش نے کہا کہ ’’(خدود میں واقع) سی سی ٹی وی کیمرے اس سارے واقعہ کو محفوظ کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT