Saturday , May 26 2018
Home / Top Stories / گوری لنکیش قتل معاملہ۔ پولیس نے ’ہندو یوا سینا‘ کے بانی کو لیاحراست میں ‘ تحقیقات جاری

گوری لنکیش قتل معاملہ۔ پولیس نے ’ہندو یوا سینا‘ کے بانی کو لیاحراست میں ‘ تحقیقات جاری

بنگلورو۔صحافی جہدکار گوری لنیکش کا قتل معاملے میں کرناٹک پولیس نے ایک مشتبہ شخص کے ٹی نوین کمار کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نوین کو اسٹیٹ پولیس سنٹرل کرائم برانچ کی کرائم وینگ نے 18فبروری کو گرفتار کیاتھا۔

کوائنٹ میں شائع خبر کے مطابق کے ٹی نوین کمار ساوتھ کرناٹک کے ضلع مانڈیہ کا رہنے والا ہے۔

فی الحال وہ چیکمنگلور میں رہائش پذیر ہے۔ خبر تو یہ بھی ہے کہ وہ ہندو یوا سینا کا بانی بھی ہے۔قبل ازیں ایک نیوز چیانل نے اس کیس کے ضمن میں تحقیقات کے لئے ایک شخص کی گرفتاری کی خبر نشر کی تھی ۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس( ڈی سی پی) ویسٹ بنگلورو نے یہ کہاکہ’’مذکورہ خبر غلط ہے ‘ ایس ائی ٹی نے کسی کو بھی گرفتار نہیں کیاہے‘‘

قبل ازیں پولیس نے دو مشتبہ لوگوں کہ تین اسکیج جاری کئے تھا تاکہ گوری لنکیش قتل معاملے میں کوئی جانکاری حاصل کرسکے۔

اس کے علاوہ قاتلوں ک شناخت بتانے پر دس لاکھ روپئے کے انعام کا بھی اعلان کیاتھا۔

پچھلے سال 5ستمبر کے روز گوری لنکیش کو نامعلوم حملہ آوروں نے ان کے گھر کے سامنے گولی مار کر قتل کردیاتھا۔

گوری پتریکا کی وہ ایڈیٹر تھی جو تو’’مخالف تنصیبات‘‘ نظریہ کی وجہہ سے کافی مقبول ہے۔

قتل کے بعد ملک بھر میں واقعہ کے خلاف شدید احتجاج ہوا بالخصوص کرناٹک کے کچھ حصوں میں یہ احتجاج منعقد کیاگیا۔

TOPPOPULARRECENT