Friday , May 25 2018
Home / ہندوستان / گوری لنکیش قتل کیس میں پیشرفت مشتبہ شخص گرفتار

گوری لنکیش قتل کیس میں پیشرفت مشتبہ شخص گرفتار

بنگلور ۔ /2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کنڑا اخبار کی ایڈیٹر گوری لنکیش کے قتل کیس میں پیشرفت ہوئی ہے ۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایک 37 سالہ شخص کو تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کے ٹی نوین کمار کو خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے اپنی تحویل میں لیا ہے ۔ ایس آئی ٹی کے عہدیدار نے بتایا کہ کمار کو کرناٹک کے ضلع چکمگلور سے گرفتار کیا گیا ۔ 55 سالہ گوری لنکیش ’’لنکیش پتریکے کی ایڈیٹر تھیں جنہیں بنگلور کے جنوب مغربی مضافات میں گزشتہ سال /5 ستمبر کو نامعلوم حملہ آواروں نے ان کی رہائش گاہ کے باہر گولی مارکر ہلاک کیا تھا ۔ اس قتل کے بعد این جی اوز صحافتی برادری اور دیگر سماجی تنظیموں نے شدید احتجاج کیا جس پر ریاستی حکومت نے قتل کی تحقیقات کیلئے ایس آئی ٹی تشکیل دی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT