Tuesday , December 11 2018

گوری لنکیش قتل کیس SIT کی جانب سے اضافی چارج شیٹ داخل

بنگلورو۔ 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسپیشل انوسٹیگیشن ٹیم جو گوری لنکیش قتل کیس کی تحقیقات کررہی ہے، آج اس قتل کے پس پردہ ہندو انتہا پسند تنظیم سناتن سنستھا کا نام لیا ہے، اور جمعہ کو 9,235 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ پرنسپل سیول اینڈ سیشن کورٹ میں داخل کیا ہے، چارج شیٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ سناتن سنستھا نے بغیر کسی شخصی دشمنی، گوری لنکیش کا قتل کیا ہے اور اس میں مزید وضاحت کی کہ اس قتل کے پس پردہ سازش کو پانچ سال قبل سے منصوبہ بندی کی گئی ۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ایس بالان نے کہا کہ گوری لنکیش کو محص اس لئے قتل کیا گیا کہ وہ ایک مخصوص نظریہ پر ایقان رکھتی تھی جس پر انہوں نے تبصرہ بھی کیا اور تحریر بھی کررہی تھیں۔ اس کے علاوہ کوئی شخصی دشمنی کی بناء پر ان کو قتل نہیں کیا گیا۔ SIT نے اس کیس کی مزید تحقیقات کیلئے عدالت سے اجازت طلب کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT