Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / گوری لنکیش کے قتل کیخلاف حیدرآبادمیں ریالی

گوری لنکیش کے قتل کیخلاف حیدرآبادمیں ریالی

حیدرآباد 9 ستمبر (یو این آئی) خاتون جہد کار و سرکردہ صحافی گوری لنکیش کے قتل کے واقعہ کے خلا ف کل شام صحافیوں اور عوامی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی میں صحافیوں کے ساتھ ساتھ سماجی تنظیموں سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے حقیقت کو آشکار کرنے والی گوری لنکیش کے قتل کی مذمت کی بلکہ اسے جمہوریت پر حملہ سے تعبیر کیا ۔شہر حیدرآباد کے ٹینک بنڈ میں واقع حیدرآباد کے مشہورشاعر مخدوم محی الدین کے مجسمہ سے اس ریلی کا آغاز ہوا جو امبیڈ کر کے مجسمہ پر اختتام کو پہنچی ۔ریلی میں شامل افراد اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور مومی شمعیں تھام کر اس قتل کے واقعہ کی مذمت کر رہے تھے ۔انہوں نے گوری لنکیش سے انصاف کرنے کامطالبہ کیا۔ اس موقع پر پولیس کا بھاری بندوبست دیکھا گیا۔دلتوں اور خواتین کی تنظیموں کے نمائندوں او رذمہ داروں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں اقلیتوں، دلتوں اور سرکردہ صحافیوں پر حملوں کے واقعا ت پر سوال اٹھائے اور ان کو روکنے کامطالبہ کیا۔انہوں نے اس ماہ کی 12تاریخ کو چلو بنگالورو احتجاج کی اپیل کی اور سپریم کورٹ کے جج کے ذریعہ گوری لنکیش کے قتل کے واقعہ کی جانچ کروانے کامطالبہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تلنگانہ سیاسی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدرنشین پروفیسر کودنڈارام نے اس حملہ کو جمہوریت پر حملہ سے تعبیر کیا اور اس کی شدید مذمت کی۔

 

TOPPOPULARRECENT