Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / گوری لنکیش کے قتل کی مخالفت میں مارچ

گوری لنکیش کے قتل کی مخالفت میں مارچ

بنگلورو۔ 12 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) صحافی اور سماجی جہدکارگوری لنکیش کے قتل کی مخالفت میں آج یہاں ملک کے مختلف حصوں سے متعدد تنظیموں سے وابستہ ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس مارچ میں معروف سماجی جہدکار اور ماہر ماحولیات میدھا پاٹکر، مارکسی رہنما سیتا رام یچوری،بزرگ مجاہد آزادی دورئی سوامی، مصنف ناگاتی ہلی چندرشیکھر اور بڑی تعداد میں طلبہ ،فنکار اور ادیب شامل تھے ۔ یہ مارچ گوری قتل مخالف ویدیکے کے بینر تلے نکالا گیا جو سنگولی رائنا ریلوے اسٹیشن سے شروع ہوکر سنٹرل کالج میدان تک گیا۔ مارچ جب میدان میں پہنچا تو وہاں جلسہ عام کیا گیا۔ گوری لنکیش کو 5 ستمبر کو ان کی رہائش گاہ کے باہر نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا ۔اس واقعہ کی ملک بھر میں مذمت کی گئی ۔

 

سری لنکا نے 12 مچھیروںکو گرفتار کیا
رامیشورم۔ 12 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کی بحریہ نے اپنے سمندری حدود میں ماہی گیری کرنے کے الزام میں گزشتہ رات 12 ہندوستانی مچھیروںکو گرفتار کرلیا اور ان کی دو کشتیاں بھی ضبط کر لیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری لنکا نے ڈیلفٹ جزیرے کے قریب گرفتار تمام ماہی گیر تھنگا چمدم گاؤں کے باشندے ہیں۔انہیں پوچھ گچھ کیلئے کنکیسن تھورئی بندرگاہ لے جایا گیا ۔ تفتیش کے بعد آگے کی کارروائی کی جائیگی۔

TOPPOPULARRECENT