Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / گوشت برآمد کنندگان کیلئے سبسیڈی ختم کی جائے: سوامی

گوشت برآمد کنندگان کیلئے سبسیڈی ختم کی جائے: سوامی

نئی دہلی 17 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ گائے کے گوشت کی برآمد پر پابندی کی سمت پہلے قدم کے طور پر اکسپورٹرس کیلئے سبسیڈی برخاست کی جائے ۔ وزیر اعظم کو موسومہ مکتوب میں انہوں نے بتایا کہ گائے کے گوشت کے برآمد کنندگان کو ٹیکس ادا کرنے والوں کی رقومات سے سبسیڈی دی جاتی ہے جسکے باعث ان کے جذبات مجروح ہورہے ہیں ۔ سوامی نے وزیر اعظم سے گذارش کی کہ گوشت برآمد شعبہ کیلئے فی الفور سبسیڈی برخاست کرنے متعلقہ حکام کو ہدایت دی جائے تاکہ گائے کے گوشت کی درآمد پر پابندی کی سمت پہلے قدم اٹھایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرا اور دیگر ریاستوں میں ذبیحہ گاو پر امتناع عائد کردیا ہے ۔ اب یہ ضرورت ہے کہ برآمد کنندگان ( اکسپورٹرس ) کو فراہم 13 اقسام کی سبسیڈی سے دستبرداری اختیار کرلی جائے ۔

TOPPOPULARRECENT