Wednesday , January 17 2018
Home / ہندوستان / گوشت لیجانے والے ٹریکٹر پر حملہ

گوشت لیجانے والے ٹریکٹر پر حملہ

مظفر نگر ۔ 8 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : موضع کھیری میں پولیس نے نو افراد کو گوشت اور جانوروں کی کھال لیجانے والے ایک ٹریکٹر پر حملہ کی پاداش میں گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کو رونما ہوا جب ٹریکٹر پر جانوروں کی کھال اور ان کا گوشت لیجایا جارہا تھا ۔ جن کی بقر عید کے موقع پر قربانی دی گئی تھی ۔ حملہ آوروں نے ٹریکٹر پر حم

مظفر نگر ۔ 8 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : موضع کھیری میں پولیس نے نو افراد کو گوشت اور جانوروں کی کھال لیجانے والے ایک ٹریکٹر پر حملہ کی پاداش میں گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کو رونما ہوا جب ٹریکٹر پر جانوروں کی کھال اور ان کا گوشت لیجایا جارہا تھا ۔ جن کی بقر عید کے موقع پر قربانی دی گئی تھی ۔ حملہ آوروں نے ٹریکٹر پر حملہ کر کے گوشت اور کھال کو نذر آتش کردیا ۔ نو افراد کے خلاف معاملہ درج کرتے ہوئے صرف دو افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ۔ اس واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہے ۔۔

15 سالہ دلت لڑکی کی عصمت ریزی
مظفر نگر ۔ 8 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : موضع سیکری میں ایک 15 سالہ دلت لڑکی کی ایک نوجوان نے مبینہ طور پر عصمت ریزی کردی ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت رونما ہوا جب متاثرہ لڑکی رفع حاجت کے لیے گئی تھی ۔ جہاں پہلے سے موجود شاہ واعظ نامی نوجوان اسے کھینچتے ہوئے قریب میں واقع گنے کے کھیتوں میں لے گیا اور اس کی عصمت ریزی کی ۔ متاثرہ لڑکی کے والد کی شکایت پر پولیس نے ملزم کے خلاف معاملہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا اور لڑکی کو طبی معائنہ کے لیے ہاسپٹل روانہ کیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT