Saturday , December 16 2017
Home / سیاسیات / گوشت پر امتناع کو بے اثر کردیا جائے گا

گوشت پر امتناع کو بے اثر کردیا جائے گا

شیوسینا کا سخت موقف، بی جے پی کے ساتھ تصادم کی راہ پر
ممبئی ۔ 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی میں گوشت پر مجالس مقامی کے امتناع کے سلسلہ میں شیوسینا نے آج اپوزیشن پارٹی کانگریس اور این سی پی کے ساتھ موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ عظیم تر ممبئی کی بلدی حدود میں گوشت پر امتناع عائد نہ ہونے پائے۔ نوی ممبئی مجلس بلدیہ پر این سی پی کا قبضہ ہے۔ اس نے اعلان کیا کہ ’’پریوشن‘‘ کے پیش نظر 17 ستمبر تک  گوشت پر امتناع عائد کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ ممبئی میں جین برادری کے برت رکھنے کے دنوں کے دوران گوشت پر پابندی کے مسئلہ پر شیوسینا اور بی جے پی کے درمیان تنازعہ پیدا ہوا ہے۔ حکمراں پارٹی بی جے پی کی حلیف شیوسینا چاہتی ہیکہ ممبئی میں گوشت پر پابندی عائد نہ کی جائے۔ اس نے آج عہد کیا کہ وہ گوشت پر پابندی کو ہرگز قبول نہیں کرے گی۔ شیوسینا کا یہ موقف اس وقت سامنے آیا جب اپوزیشن کانگریس اور این سی پی نے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے گوشت پر پابندی احکام کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ شیوسینا کا کہنا ہیکہ 11 تا 18 ستمبر کے دوران 8 دن تک گوشت کی فروخت پر پابندی کی مخالفت کی جائے گی اور وہ ایسا ہونے نہیں دے گی۔

TOPPOPULARRECENT