Saturday , November 18 2017
Home / خواتین کا صفحہ / گوشت کو محفوظ کرنے کے طریقے

گوشت کو محفوظ کرنے کے طریقے

آج کل ہر گھر میں ڈیپ فریزر اور فریج لازمی موجود ہیں ۔ ان کی موجودگی کے باعث جہاں گھر کی خواتیان کو سہولتیں میسر آتی ہیں وہیں کھانے پکانے کی مختلف اشیاء کو فریج اور ڈیپ فریزر میں کئی کئی روز بلکہ کئی ہفتوں تک ان کی غذائیت کے ساتھ محفوظ رکھا جاسکتا ہے ۔ عیدالاضحی کی آمد سے قبل اس بات کا خیال رکھا جاتا ہے کہ گھر کے فریج اور ڈیپ فریزر میں انتہائی ضروری کی حامل شایاء کے علاوہ کوئی سامان نہ رکھا جائے ۔ خاص طور پر ڈیپ فریزر میں زیادہ گنجائش ہونے کے باعث گوشت کی مناسب مقدار کو خاص حد تک بہ آسانی محفوظ رکھا جاسکتا ہے ۔لیکن لوگوں کو یہ کوشش کرنی چاہئے کہ گوشت اتنا ہی فریزکریں جتنی ضرورت ہو زیادہ عرصہ تک فریج میں رکھے گئے گوشت میں غذائیت باقی نہیں رہتی ۔
گوشت محفوظ کرنے کے روایتی طریقے : گوشت کو اچھی طرح صاف کر کے بوٹیوں کی شکل دیں اور نمک ملے پانی میں اُبال لیں ۔ اتنا اُبالیں کہ پانی خشک ہوجائے ۔ جھنیکے (Muzzle) پر ململ کا کپڑا چھنی وغیرہ ڈال کر گوشت کے برتن کو پانی میں رکھ دیں۔
گوشت سکھانے کا طریقہ :گوشت میں نمک ملا کر اسے دھوپ میں سکھالیں ۔ نمک کے علاوہ سرکہ یا لیموں لگا کر بھی گوشت کو سکھایا جاسکتا ہے اور بعد میں حسب ضرورت استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ گوشت کو گھی یا تیل میں تل کر نمک ڈال کر بھی دو تین دن گرم کر کے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ آج کل موسم متوازن ہے لہذا گوشت کو نمک ، سرکہ یا لیموں کا رس لگا کر کئی دن تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT