Friday , July 20 2018
Home / شہر کی خبریں / گوشہ محل کے کانگریس و تلگو دیشم کے کارکنان کی ٹی آر ایس میں شمولیت

گوشہ محل کے کانگریس و تلگو دیشم کے کارکنان کی ٹی آر ایس میں شمولیت

حیدرآباد۔13فبروری (سیاست نیو ز)تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کی مثالی کارکردگیوںسے متاثر ہو کر شہر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عوام جوق درجوق پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ آج حلقہ اسمبلی گوشہ محل کے کانگریس و تلگو دیشم پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین پریم سنگھ راتھوڑ اور محمد عقیل کی قیادت میںنائب وزیر اعلی محمد محمود علی کی سرپرستی میں دو سو افراد نے ان کی قیامگاہ پر ملاقات کرتے ہوئے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے اس موقع پر تمام افراد کا پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہوئے ان کی خدمات کو قوم اور پارٹی کیلئے مؤثر قرار دیا ۔ مزید محنت اورایمانداری سے کام کرنے کی تلقین کی اور بتایا کہ تلنگانہ حکومت نے اپنے تمام وعدوں کی تکمیل کے ذریعے دیگر سیاسی پارٹیوں سے وابستہ افراد کو تلنگانہ راشٹریہ سمیتی میں شمولیت پر راغب کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اپنی کامیاب کارکردگیوں کے باعث ٹی آر ایس آئندہ انتخابات میں سو نشستوں پر کامیابی حاصل کریگی ۔ پارٹی میں شامل ہونے والے افراد نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ قیام تلنگانہ کے بعد چیف منسٹر نے اقلیتی طبقات بالخصوص مسلم طبقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے منفرد اسکیمات روبہ عمل لائیں جس کیلئے ریاست تلنگانہ کے مسلم عوام چیف منسٹر و ڈپٹی چیف منسٹرکے مشکور ہیں ۔ انہوں نے پارٹی میںشمولیت پر اغراض و مقاصد بتاتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی مؤثر کارکردگیوں اور متاثر کن اسکیمات شادی مبارک ، اوور سیز اسکالرشپ ، کے سی آر کٹ ،تنہا خواتین کیلئے مقرر کردہ ماہانہ وظیفہ اور آسرا اسکیم نے ہی انہیں اور ان جیسی خواتین کو ٹی آر ایس میں شامل ہونے پرراغب کیا ۔اس موقع پر سینئر ٹی آر ایس قائد ین بڑی تعداد میں موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT