Monday , May 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / گوفن کے ہاتھوں فیڈرر کو شکست ، دیمتروف سے آئندہ مقابلہ

گوفن کے ہاتھوں فیڈرر کو شکست ، دیمتروف سے آئندہ مقابلہ

کیریئر کی بہترین کامیابی، بلجیم اسٹار کا ردعمل
لندن۔ 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اے ٹی پی فائنلس کے ایک دلچسپ اور فیصلہ کن مقابلے میں ڈیوڈ گوفن نے جیت کے لئے شائقین کے پسندیدہ ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کو حیرت انگیز طور پر شکست دے دی اور اس سیزن کے فائنل میں ان کا مقابلہ گریگور دیمتروف سے ہوگا۔ بلجیئم کے گوفن نے سوئٹزرلینڈ کے 19 مرتبہ گرینڈ سلام فاتح فیڈرر کو گزشتہ 6 مقابلوں میں کبھی بھی شکست نہیں دے سکے تھے اور آج کے مقابلے میں بھی پہلا سیٹ ہار جانے کے بعد کافی پریشانی میں گھرے ہوئے تھے لیکن بعد میں انہوں نے غیرمعمولی عزم و مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6-4، 6-3، 2-6 سے کامیابی حاصل کی۔ بلغاریہ کے چھٹویں درجہ کے کھلاڑی دیمتروف نے سیمی فائنل میں امریکہ جیک ساک کو 6-3، 6-0،4-6 سے شکست دی۔ گوفن اب راؤنڈ رابن مقابلے میں مختلف نتیجہ کی اُمید کریں گے جو دیمتروف پہلے 6-0، 6-2 سے جیت چکے تھے۔ عالمی نمبر 2 ، 36 سالہ فیڈرر نے اپنے 26 سالہ حریف کو 33 ویں منٹ میں شکست دیتے ہوئے لگاتار 9 ویں کامیابی حاصل کی تھی، لیکن ساتھ میں مقام کے حاصل گوفن نے مقابلے سے 24 گھنٹے قبل اعتراف کیا تھا کہ فیڈرر کو شکست دینے کے گروہ نہیں جانتے لیکن دوسرے سیٹ میں انہوں نے اپنی طاقتور حریف کو شکست دے دی۔ پہلے سیٹ میں سبقت حاصل کرنے کے باوجود فیڈرر دوسرے سیٹ میں غیرمحفوظ نظر آرہے تھے اور گوفن کے حملوں کا جواب دیتے ہیں، وہ کمزور اور بے اثر محسوس ہورہے تھے۔گوفن نے کہا کہ ’’پہلے سیٹ کے اختتام کے بعد میں نے گیند کو اچھی طرح سمجھنا شروع کیا اور میں زیادہ جارحانہ تیور اپنانا چاہتا تھا اور جب بھی موقع ملا شاٹ لگاتار گیا‘‘۔ گوفن وہ چھٹویں کھلاڑی ہیں جنہوں نے ایک ہی ٹورنمنٹ میں رافیل نڈال اور راجر فیڈرر کو شکست دی ہے۔ علاوہ ازیں 2015ء اے ٹی پی فائنلس میں نواک جوکووچ کے بعد ایسا کرنے والے پہلے کھلاڑی بھی ہیں۔ راؤنڈ رابن کے افتتاحی مقابلے میں نڈال کو شکست دینے والے بلجیم کے ٹینس اسٹار نے 6 مرتبہ چمپین رہ چکے فیڈرر کے خلاف جیت کو اپنے کیریئر کی بہترین کامیابی قرار دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT