Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / گولان پہاڑیوں پر گرینیڈ دھماکہ 2 اسرائیلی سپاہی ہلاک

گولان پہاڑیوں پر گرینیڈ دھماکہ 2 اسرائیلی سپاہی ہلاک

یروشلم۔17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گولان کی پہاڑیوں میں فوجی چوکی کے قریب گرینیڈ دھماکہ میں دو اسرائیلی سپاہی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ فوج نے بتایا کہ یہ واقعہ شام کی سرحد کے قریب جبل حرمون پر پیش آیا۔ گرینیڈ دھماکہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ ایک سپاہی فوجی گاڑی کے قریب گرینیڈ لئے موجود تھے کہ اچانک یہ پھٹ پڑا۔ اسرائیل نے  شام 1967ء کی 6 روزہ جنگ میں ملک ِ شام کی 1200 مربع کیلومیٹر کی گولان پہاڑیوں پر قبضہ کرلیا اور اسے اپنے ملک میں شامل کرلیا تھا جسے بین الاقوامی برادری نے تسلیم نہیں کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT