Saturday , December 15 2018

گولف ورلڈ کپ ہندوستانی لہیری اور بھلر 10 چوٹی کے کھلاڑیوں میں داخل

ملبورن۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ISPS پانڈا ملبورن ورلڈ کپ آف گولف میں ہندوستانی کھلاڑی انیربن لہیری اور گگن جیت بھلر نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 70 کے زمرہ میں آخری راؤنڈ کھیلتے ہوئے چوٹی کے 10 کھلاڑیوں میں اپنا نام بنا لیا ۔ ہندوستانی کھلاڑیوں نے جملہ 276 پوائنٹس حاصل کئے جبکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ بلجیم نے 265 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے اس میچ کو جیت لیا۔ آج میٹرو پولیٹن گولف کلب میں ہوئے فائنل میچ میں بلجیم کے تھامس ہیٹر اور تھامس ڈیٹری نے فائنل راؤنڈ کے تین شارٹس کھیلتے ہوئے اس کھیل کو جیت لیا۔ ان مقابلوں میں آسٹریلیا اور میکسیکو نے ساتواں مقام حاصل کیا۔ اس سے قبل ہندوستانی گولفرس ارجن اتوال اور جیوتی رندھاوا نے 2005ء پرتگال میں ہوئے مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ اپنے ساتویں راؤنڈ کے بعد بھلر نے بیان دیا کہ وہ اپنے اختتام کے کھیل سے سخت مایوس تھے لیکن نویں راؤنڈ میں کھیل میں دوبارہ بہتری آئی اور بھلر نے اپنے بہترین شارٹس کی مدد سے آخری دسویں راؤنڈ میں داخلہ حاصل کرلیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے مشترکہ بیان دیا کہ یوریشیا کپ کے پانچ سال بعد دونوں نے دوبارہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور وہ اپنے کھیل سے مطمئن بھی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT