Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / گولن سے تعلقات : 110افراد کے خلاف گرفتاری وارنٹ

گولن سے تعلقات : 110افراد کے خلاف گرفتاری وارنٹ

استنبول۔ 21 اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) ترکی نے امریکہ میں رہنے والے مذہبی لیڈر فتح اللہ گولن سے تعلقات رکھنے کی پاداش میں 110افراد کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیاہے ۔ترکی کی خبررساں ایجنسی ڈوگن اور دوسری میڈیا رپورٹوں میں کل کہا کہ مسٹر گولن سے تعلق رکھنے والے 110لوگوں کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیاہے ۔یہ گرفتاری وارنٹ ایک ضبط کی گئی اشاعتی کمپنی کے منیجروں ،شراکت داروں اور ملازمین کے خلاف ہے ۔ گولن پر گزشتہ سال 15جولائی کو حکومت کے خلاف بغاوت کی کوششوں میں شامل ہونے کا الزام ہے ۔ترکی میں حکومت کا تختہ پلٹنے کی ناکام کوشش کے بعد مبینہ سازش کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں پانچ ہزار لوگوں کو جیل بھیجا گیا ہے جبکہ ڈیڑھ لاکھ کو ملازمتوں سے برطرف کردیا گیا ،جن میں سرکاری اور خانگی سیکٹر کے افراد بھی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT