Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / گولن کی حوالگی پر مثبت امریکی اشارے : ترکی

گولن کی حوالگی پر مثبت امریکی اشارے : ترکی

انقرہ ۔ 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ترکی نے آج کہاکہ اسے امریکہ سے پنسلوانیا میں مقیم مبلغ فتح اللہ گولن کو حوالہ کرنے اس کی درخواستوں پر مثبت اشارے ملے ہیں۔ گولن کو انقرہ گذشتہ ماہ کی ناکام بغاوت کا سرغنہ مانتا ہے۔ وزیرخارجہ میولوت کاوسوگلو نے انقرہ میں میڈیا کوبتایا کہ ہمیں گولن کی حوالگی کیلئے ہماری اپیلوں پر کچھ مثبت اشارے حاصل ہوئے ہیں۔ گولن کی حوالگی کیلئے اس کیس سے متعلق مزید دستاویزات واشنگٹن کو بھیجے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دنیا میں ہر کوئی جانتا ہیکہ اس بغاوت کی کوشش کے پس پردہ کون ہے۔ گذشتہ ہفتے گولن کیلئے ترکی میں گرفتاری وارنٹ بھی جاری کیا گیا۔ وزیرموصوف نے کہا کہ سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری اور نائب صدر جوبائیڈن نے دورہ ترکی کا اشارہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT