Wednesday , July 18 2018
Home / ہندوستان / گولڈن ٹمپل لنگر کو جی ایس ٹی سے مستثنیٰ کا مطالبہ

گولڈن ٹمپل لنگر کو جی ایس ٹی سے مستثنیٰ کا مطالبہ

نئی دہلی۔4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ میں ایک ایسے وقت جب اناڈی ایم کے کے ارکان کاویری مسئلہ پر احتجاج کررہے تھے، امرتسر سے کانگریس رکن پارلیمنٹ گرجیت سنگھ اوجلارنگ برنگی کرتہ زیب تن کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں داخل ہوئے اور امرتسر کے سنہری گرداورہ میں لنگر پر سے جی ایس ٹی ہٹا دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ امرتسر کا سنہری گردوارہ جو سکھوں کا مقدس ترین مقام ہے، میں ہفتہ بھر 50 ہزار سے زائد عقیدتمندوں میں مفت لنگر تقسیم کیا جاتا ہے۔ جبکہ تہواروں کے موقع پر ایک لاکھ سے زائد افراد میں مفت کھانے تقسیم کیے جاتے ہیں۔شرومنی گردوارہ پربھندک کمیٹی نے مرکز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس گردوارے سے فراہم کیے جارہے لنگر سے جی ایس ٹی ہٹادیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT