گولڈ میڈلسٹ کیشپ کو پہلے راؤنڈ میں شکست

کوپن ہیگن۔ 26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) گلاسگو میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمس میں ہندوستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے بیاڈمنٹن کھلاڑی پرو پلی کیشپ یہاں ورلڈ چمپین شپ کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کھا گئے۔ عالمی درجہ بندی میں 27 ویں مقام پر فائز کیشپ کو جرمنی کے ڈائرٹر ڈومیک کے خلاف مسابقتی مقابلے میں 24-26 ، 21-13 ، 18-21 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔کیشپ کو ماہ مئی میں دہلی میں منعقدہ تھامس کپ میں بھی ڈومیک کیخلاف شکست ہوئی تھی۔ دریں اثناء ڈبلس کی جوڑی ارون وشنو اور اپرنا بالن نے پہلے مرحلے میں کامیابی حاصل کی جنہوں نے ہوگو آرتھو سو اور فیابیانا سلوا کو 21-12 ، 21-14 سے شکست دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT