Monday , November 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / گولڈ میڈل جیتنے پر سائنا کے ارکان خاندان میں مسرت

گولڈ میڈل جیتنے پر سائنا کے ارکان خاندان میں مسرت

حیدر آباد۔15اپریل(سیاست ڈاٹ کام) دولت مشترکہ کھیلوں میں بیڈ منٹن میں گولڈ میڈل جیتنے پر حیدرآباد میں بیڈ منٹن اسٹار سائنا نہوال کے ارکان خاندان میں مسرت کی لہر دیکھی جارہی ہے ۔سائنا کی ماں اوشا رانی نے کہا کہ ان کی بیٹی کی کامیابی پر ان کو کافی خوشی ہورہی ہے ۔سائنا اس کامیابی کے لئے سخت محنت کر رہی تھیں۔ان کی ماں نے کہا کہ عموما وہ اپنی بیٹی کے اہم میچس کو نہیں دیکھتیں بلکہ ان کی کامیابی کے لئے پوجا کر تی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سائنا اور سندھو نے بہتر کھیل کامظاہرہ کیا۔سائنا نہوال اور سندھو کا تعلق حیدرآباد سے ہے ۔دولت مشترکہ کھیلوں میں ویمنس سنگلز میں سائنا نے سندھو کو 21-18, 23-21سے شکست دیتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ ان کی 22سالہ حریف کو سلور پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔28سالہ سائنا پہلی ہندوستانی خاتون بیڈ منٹن کھلاڑی بن گئیں جنہوں نے دولت مشترکہ کھیلوں میں گولڈ میڈلس جیتے ۔واضح رہے کہ سائنا نہوال نے 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں کے آخری دن اتوار کو خواتین سنگلز بیاڈمنٹن مقابلے میں سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا ۔ اس کے ساتھ ان کھیلوں میں سونے کے 2 تمغے جیتنے والی اپنی ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی بھی بن گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT