Wednesday , September 19 2018
Home / جرائم و حادثات / گولکنڈہ اور بنجارہ ہلز علاقوں میں دو نعشیں برآمد

گولکنڈہ اور بنجارہ ہلز علاقوں میں دو نعشیں برآمد

حیدرآباد /12 فروری ( سیاست نیوز ) گولکنڈہ اور بنجارہ ہلز پولیس حدود میں دو افراد کی مشتبہ نعشوں کو پولیس نے دستیاب کرلیا ہے ۔ ایک 20 فٹ گہرے کھڈے سے دستیاب کی گئی جبکہ دوسری نعش کو پولیس نے نالے سے دستیاب کیا ہے ۔ گولکنڈہ پولیس نے 26 سالہ راملو جو پیشہ سے لیبر تھا اور ٹولی چوکی کے علاقہ میں رہتا تھا جو نشہ کا عادی تھا ۔ جو گذشتہ روز سے لاپت

حیدرآباد /12 فروری ( سیاست نیوز ) گولکنڈہ اور بنجارہ ہلز پولیس حدود میں دو افراد کی مشتبہ نعشوں کو پولیس نے دستیاب کرلیا ہے ۔ ایک 20 فٹ گہرے کھڈے سے دستیاب کی گئی جبکہ دوسری نعش کو پولیس نے نالے سے دستیاب کیا ہے ۔ گولکنڈہ پولیس نے 26 سالہ راملو جو پیشہ سے لیبر تھا اور ٹولی چوکی کے علاقہ میں رہتا تھا جو نشہ کا عادی تھا ۔ جو گذشتہ روز سے لاپتہ تھا وہ گھر واپس نہیں آیا تھا ۔ پولیس نے اس شخص کی نعش کو علاقہ میں واقع ایک نالے سے دستیاب کرلیا ہے ۔ جو سمجھا جارہا ہے کہ نشہ کی حالت میں نالے میں گرگیا ہوگا ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 37 سالہ ستیہ نارائنا جو ویویکا نندا نگر علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے میستری بتایا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ستیہ نارائنا کثرت سے شراب نوشی کیا کرتا تھا ۔ آج پولیس نے اس کے مکان کے قریب سے ایک 20 فٹ گہرائی والے کھڈے سے اس کی نعش کو دستیاب کرلیا ہے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT