Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / گولکنڈہ اور نارسنگی علاقوں میں غیرسماجی عناصر کی سرگرمیوں میں اضافہ

گولکنڈہ اور نارسنگی علاقوں میں غیرسماجی عناصر کی سرگرمیوں میں اضافہ

قلعہ میں گروپ دبدبہ جمانے کوشاں، پولیس پر سیاسی دباؤ سے پشت پناہی
حیدرآباد ۔ 3 ڈسمبر (سیاست نیوز) ویسٹ زون کے علاقہ قلعہ گولکنڈہ میں غیرسماجی عناصر کی حرکتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ گذشتہ ماہ اراضی معاملہ میں ایک نوجوان کے قتل کے بعد جو نارسنگی میں پیش آیا تھا، گولکنڈہ  اور آس پاس کے علاقوں میں خوف و بے چینی کا ماحول پیدا ہوگیا ہے اور اثرورسوخ رکھنے والے افراد سے شہری خوف کا شکار ہورہے ہیں۔ بتایا جاتا ہیکہ کل اس طرح کے ایک واقعہ میں ایک شخص پر حملہ کیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد اگرچہ پولیس نے چوکسی اختیار کرلی ہے۔ باوجود اس کے مشتبہ ٹولیوں میں نقل و حرکت سے عوام بے چینی کا شکار ہیں۔ بتایا جاتا ہیکہ قلعہ گولکنڈہ کے چند محلوں میں چند گروپس اپنا دبدبہ رکھنا چاہتے ہیں اور اگر ان کی یہ کوشش میں کوئی خلل پیدا ہوتا ہے تو پھر وہ اپنا اثر دکھانا شروع کردیتے ہیں۔ مجرمانہ ریکارڈز کے حامل چند افراد پر سیاسی پشت پناہی کے الزامات بھی پائے جاتے ہیں اور پولیس پر الزام ہیکہ وہ سیاسی دباؤ کے آگے کسی بھی قسم کی فوری کارروائی سے گریز  کررہی ہے اور سیاسی دباؤ کے آگے مجبور ہوکر پولیس امن کیلئے خطرہ بنے ہوئے ان افراد کے خلاف کارروائی سے گریز کررہے ہیں جن کا مجرمانہ ریکارڈ پایا جاتا ہے اور وہ سرگرم رول میں پائے جاتے ہیں۔ سٹی پولیس کمشنر کو چاہئے کہ وہ قلعہ گولکنڈہ کے حالات پر اپنی توجہ مرکوز کرتے ہوئے عوام کو راحت فراہم کرنے کی مقامی عوام خواہش کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT