Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / گولکنڈہ اولڈبوائز کلب کے ابراہیم حیدرآبادکے کپتان

گولکنڈہ اولڈبوائز کلب کے ابراہیم حیدرآبادکے کپتان

اسکول گیمس اینڈ فیڈریشن کے تحت محبوب نگر میں مقابلوں میں شرکت
حیدرآباد ، 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسکول گیمس اینڈ فیڈریشن کی جانب سے حیدرآبادپبلک اسکول میں منعقدہ فٹبال ٹورنمنٹ کے دوران حیدرآبادڈسٹرکٹ کیلئے انڈر۔17کے تحت 18کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میںآیا۔ ان میں وینس ہائی اسکول کے طالب علم محمد ابراہیم خان ولد محمد صدیق خان ساکن رسالہ بازار گولکنڈہ کانہ صرف انتخاب عمل میںآیا بلکہ انہیں حیدرآباد ٹیم کیلئے کپتان بھی مقررکیاگیا۔ محمد ابراہیم خان گولکنڈہ اولڈ بوائزکلب کے سکریٹری وسینئر فٹبال کھلاڑی وکوچ سیدصفدر پاشاہ کے شاگرد ہیںاور ان ہی کی نگرانی میں ابراہیم نے فٹبال کھیل کے گُر سیکھے ہیں۔اس سلسلہ میں گزشتہ چنددنوں قبل حیدرآباد پبلک اسکول میں 40 اسکولوںکے طلباء نے حصہ لیاتھا۔ ابراہیم خان حیدرآبادٹیم کے ساتھ31اکتوبرکی صبح کاچی گوڑہ سے محبوب نگر کیلئے روانہ ہوئے، جہاں وہ اسکول گیمس اینڈ فیڈریشن کے ٹیم مینجرمحمد رفیق اور کوچ محمد سمیع الدین کی قیادت میں  انٹرڈسٹرکٹ ٹورنمنٹ میں حصہ لیںگے ۔

TOPPOPULARRECENT