Sunday , June 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / گولکنڈہ ماسٹرس گولف ٹورنمنٹ کا آج آغاز

گولکنڈہ ماسٹرس گولف ٹورنمنٹ کا آج آغاز

حیدرآباد۔ 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) حیدرآباد گولف اسوسی ایشن (ایچ جی اے) اور دی پروفیشنل گولف ٹور آف انڈیا (پی جی ٹی آئی) کی جانب سے چوتھے گولکنڈہ ماسٹرس گولف چمپین شپ کا کل یہاں حیدرآباد گولف کلب میں آغاز ہورہا ہے۔ 22 تا 25 فروری کھیلے جارہے اس ٹورنمنٹ میں 30 لاکھ روپئے کے انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ آج یہاں منعقدہ ایک تقریب کے دوران مرکزی وزیر سیاحت رشمی ورما آئی اے ایس نے ٹورنمنٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ہندوستان کے کئی اہم گولف کھلاڑی موجود تھے۔ یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں ٹورنمنٹ کی تفصیلات بتائی گئیں ۔ اس موقع پر ایچ جی اے کے سیکریٹری نے کہا کہ پی جی ٹی آئی کے اشتراک کے ساتھ یہ ٹورنمنٹ تلنگانہ میں گولف کے فروع کیلئے ایک اہم ایونٹ ثابت ہوچکا ہے۔ علاوہ ازیں پی جی ٹی آئی کے سی ای او نے کہا کہ تلنگانہ ٹورازم کی جانب سے منعقد کیا جانے والا یہ ٹورنمنٹ ریاست میں اپنی نوعیت کا اہم ٹورنمنٹ ہے ۔ یاد رہے کہ اس ٹورنمنٹ میں ملک بھر سے کئی اہم گولف کھلاڑی شرکت کررہے ہیں جس میں کھالن جوشی اور شمیم خان کے علاوہ سید ثاقب احمد قابل ذکر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT