Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / گولکنڈہ میں بردران نسبتی کے ہاتھوں بہنوئی کا قتل

گولکنڈہ میں بردران نسبتی کے ہاتھوں بہنوئی کا قتل

حیدرآباد ۔ /22 اگست (سیاست نیوز) گولکنڈہ علاقہ میں پیش آئے سنسنی خیز واقعہ میں آٹو ڈرائیور کا قتل کردیا گیا ۔ یہ واقعہ آج رات 18 سیڑھی علاقہ میں پیش آیا ۔ دو برادر نسبتیوں نے اپنے بہنوئی کا قتل کردیا ۔ انسپکٹر گولکنڈہ سید فیاض نے بتایا کہ 34 سالہ سید عقیل کا گھریلو تنازعہ چل رہا تھا جسکے نتیجہ میں آج اسکے سسرالی رشتہ داروں حاجی اور نجیب نے سر پر وزنی پتھر ڈالکر اس کا قتل کردیا ۔ انہوں نے بتایا کہ مقتول کا اس کی بیوی سے آئے دن جھگڑا ہوا کرتا تھا جس کے نتیجہ میں یہ قتل ہوا ہے ۔ اس واردات کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور گولکنڈہ پولیس کی ایک ٹیم مقام واردات پر پہونچ کر سراغ رسانی دستہ کلوز ٹیم کو طلب کرلیا اور مقتول کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔

TOPPOPULARRECENT