Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / گولکنڈہ میں مفت باکسنگ تربیت

گولکنڈہ میں مفت باکسنگ تربیت

حیدرآباد ۔ 7 نومبر ۔ ( پریس نوٹ ) گولکنڈ باکسنگ اسوسی ایشن کے زیراہتمام جی ایچ ایم سی کے اویسی پلے گراؤنڈ پر روزانہ صبح 6 تا 8 بجے لڑکے اور لڑکیوں کے لئے باکسنگ کی مفت تربیت دی جارہی ہے ۔ آل انڈین سرویس کے باکسر عبدالغنی ( چاند ) نے سرپرستوں اور والدین سے خواہش کی ہے کہ وہ اس موقع سے استفادہ کرتے ہوئے وہ اپنے لڑکے اور لڑکیوں کو باکسنگ تربیت حاصل کرنے کی ترغیب دیں۔ جس سے بچوں میں اسپورٹس سے دلچسپی ہوگی اور بالخصوص لڑکیوں کو  حفاظت خوداختیاری میں بھی مدد ملے گی ۔ نیشنل باکسر شیخ اعجاز احمد تربیت دے رہے ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 9396618900 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT