Saturday , December 15 2018

گولکنڈہ میں موٹر سائیکل سارق گرفتار

حیدرآباد۔ 12 مارچ (سیاست نیوز) گولکنڈہ پولیس نے موٹر سائیکلوں کے ایک سارق کو گرفتار کرلیا جو پارک کی ہوئی گاڑیوں کو نشانہ بنایا کرتا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ محمد اکبر پاشاہ ساکن چھاؤنی نادے علی بیگ مادناپیٹ کو پولیس نے اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ مشتبہ حالت میں مسروقہ ہیرو ہونڈا ایکٹوا گاڑی پر سفر کررہا تھا۔ عام انتخابات کے پی

حیدرآباد۔ 12 مارچ (سیاست نیوز) گولکنڈہ پولیس نے موٹر سائیکلوں کے ایک سارق کو گرفتار کرلیا جو پارک کی ہوئی گاڑیوں کو نشانہ بنایا کرتا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ محمد اکبر پاشاہ ساکن چھاؤنی نادے علی بیگ مادناپیٹ کو پولیس نے اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ مشتبہ حالت میں مسروقہ ہیرو ہونڈا ایکٹوا گاڑی پر سفر کررہا تھا۔ عام انتخابات کے پیش نظر شہر میں تلاشی مہم میں مصروف گولکنڈہ پولیس کی ٹیم نے اکبر پاشاہ کو حراست میں لے لیا اور اس سے کڑی تفتیش کرنے پر اس نے انکشاف کیا کہ وہ علاقہ رین بازار، گولکنڈہ اور لنگر حوض پولیس اسٹیشن حدود میں موٹر سائیکلوں کا سرقہ کرچکا ہے۔ سابق میں بھی اکبر کو سرور نگر پولیس نے رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا تھا اور اکتوبر 2013ء میں جیل سے رہا ہونے کے بعد وہ موٹر سائیکلوں کا سرقہ کرنے لگا۔ مذکورہ سارق کے قبضہ سے تین موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔

خطرناک عادی سارق گرفتار
حیدرآباد۔ 12 مارچ (سیاست نیوز) ایس آر نگر پولیس نے شہر کے خطرناک عادی سارق کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 20 لاکھ مالیتی مسروقہ مال برآمد کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 33 سالہ سید محسن عرف اشو متوطن بیدر (کرناٹک) شہر میں مقفل مکانات و فلیٹس کو نشانہ بناتے ہوئے طلائی زیورات اور دیگر اشیاء کا سرقہ کیا کرتا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ سابق میں ایس آر نگر پولیس نے اسے 7 مقدمات میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا تھا۔ محسن کے قبضہ سے پولیس نے 67 تولے طلائی زیورات، ایک کیلو چاندی جملہ 20 لاکھ مالیتی مسروقہ مال برآمد کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT