Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / گولکنڈہ میں کانگریس اقلیتی لیڈر پر ہوائی فائرنگ کا الزام غلط ثابت ہوا

گولکنڈہ میں کانگریس اقلیتی لیڈر پر ہوائی فائرنگ کا الزام غلط ثابت ہوا

حیدرآباد /18 ستمبر ( سیاست نیوز ) علاقہ گولکنڈہ میں کانگریس لیڈر کی ہوا میں فائرنگ کی شکایت غلط ثابت ہوئی۔ تفصیلات کے بموجب محمد مزمل الدین عرف فرید نے کل رات گولکنڈہ پولیس اسٹیشن میںاقلیتی کانگریس لیڈر جابر پٹیل کے خلاف شکایت درج کروائی جس میں الزام عائد کیا تھا کہ معمولی مسئلہ کی یکسوئی کیلئے انہیں مکان بلاکر دھمکایا گیا اور بعد ازاں ریوالور سے ہوا میں فائرنگ کی ۔ انسپکٹر گولکنڈہ مسٹر خلیل پاشاہ نے شکایت ملنے پر جابر پٹیل کے مکان پہونچکر معائنہ کیا اور ندیم کالونی کے مکینوں سے تفصیلات حاصل کیں ۔ پولیس نے کانگریس لیڈر کی ریوالور کا معائنہ کیا اور اس نتیجہ پر پہونچی ہے کہ فائرنگ کا الزام غلط ہے اور جابر پٹیل کو مقدمہ میں ماخوذ کرنے کی کوشش ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے یہ بھی پتہ لگایا کہ کانگریس لیڈر کے خلاف شکایت کے پس پردہ مقامی سیاسی مخاصمت ہے اور مقامی سیاستدانوں نے اس مسئلہ کو ہوا دینے کی کوشش کی ہے ۔ پولیس نے فائرنگ کی شکایت پر تحقیقات کا سلسلہ جاری رکھا لیکن شواہد کی عدم دستیابی پر ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT